حیدرآباد۔17اکٹوبر (اعتماد نیوز)
سڑک حادثہ میں 15 باراتيوں کی موت، 10 زخمی
اونگولے، 17 اکتوبر (یو این آئی)
آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع کے گڈلوروزون کے چیرلو پلیّ گاؤں میں آج صبح ایک دردناک حادثے میں آٹھ خواتین سمیت 15 باراتيوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے جس میں پانچ کی حالت نازک ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب باراتیوں کو لے کر جارہی ایک ڈی سی ایم گاڑی کی ٹکر ایک پرائیویٹ بس سے ہوگئی۔